ایرانی پیٹرول پمپ مالکان کی لوٹ مار عروج پر

ایرانی پیٹرول پمپ مالکان کی لوٹ مار عروج پر، پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  نمایاں کمی کے باوجود عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ مل سکی

جبکہ حکومت کی جانب سے جب بھی پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے،تو یکمدم ایرانی پیٹرول مافیاں راتوں رات قیمتوں میں 10 سے 15 روپے کا اضافہ کر دیتے ہیں، پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔۔

مستونگ۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی جن میں پیٹرول 12 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کے باوجود مستونگ شہر اور گردونواح میں ایرانی پیٹرول پمپ مافیاں نے پیٹرول کی قیمت میں5 روپے اور ڈیزل کے قیمت میں صرف 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔۔۔

واضع رہے کہ جب بھی پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جاتا ہے، تو یہ مافیاں چند منٹوں میں ایرانی تیل کی قیمتوں میں بھی اتنا ہی اضافہ کر دیتے ہیں

جتنا پاکستانی پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے

پوچھنے پر پمپ مالکان یہ موقف اختیار کرتے ہیں کہ ایرانی تیل کا پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے کسی قسم کا موازنہ یا آپس میں تعلق نہیں ہے۔

پمپ مالکان کا یہ خود ساختہ موقف عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہیں۔ اس لوٹ مار پر ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔۔۔۔جبکہ ضلعی انتظامیہ چند منی پیٹرول پمپس پر گیج چیک کرکے بری الزمہ ہوجاتی ہے

واضع رہے کہ ایرانی پیٹرولیم مافیا کی ملی بھگت سے بارڈر سے انتہائی سستے داموں ملنے والا پیٹرول بھتہ مافیا اور پمپ مالکان کی وجہ سے عوام کو انتہائی مہنگے داموں  مل رہا ہے 

بارڈر مافیا اور بھتہ خوروں نے عوام کو ایرانی پیٹرول کے فوائد سے محروم کردیا ہے اندرون بلوچستان ایرانی پیٹرول اور ڈیزل انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جس سے ایک طرف تو ملکی معیشت کو  نقصان پہنچ رہا ہے دوسری جانب غیر معیاری ہونے سے گاڈیوں کے انجنز کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے

یہی ایرانی پیٹرول  سرعام میختر پنجاب  بلوچستان بارڈر  بآسانی پہنچ کر پنجاب سمگل کیا جا رہا ہے جسکے باعث  بلوچستان کے عوام کو انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے

عوامی حلقوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور دیگر زمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر نمایاں کمی کی جائے

یا اسکو مکمل طور بند کیا جائے ایک طرف اس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے تو دوسری جانب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا جبکہ بارڈر مافیا اور بھتہ خور مافیا پمپ مافیاں لاکھوں کروڑوں روپے کما رہے ہیں جبکہ عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں مل رہے ہیں۔۔۔

Exit mobile version