رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم کا جوڈشنل ریمانڈمنظور۔جیل بھیج دیا

اسلام آباد: عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد

کیس میں نامزد سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے ملزمہ سومیہ کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے عدالت میں پیش کیا جب کہ پولیس نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی بھی استدعا کی۔

جج شائستہ کنڈی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ سومیہ عاصم کا جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ سومیہ عاصم سے تفتیش کرنی ہے، کل ہی ضمانت خارج ہوئی ہے۔

تفتیشی افسر کے مؤقف عدالت نے کہا کہ عورت کا جسمانی ریمانڈ کس قانون کے تحت دیا جاتا ہے؟ قتل، ڈکیتی اور خطرناک جرم کے باعث عورت کا جسمانی ریمانڈ ملتا ہے؟ قانون کہتا ہے کہ قتل یا ڈکیتی میں جسمانی ریمانڈ لے سکتے ہیں، آپ دلائل دیں کس بنیاد پر جسمانی ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟

جج کے استفسار پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گھناؤنے جرائم پر عورت کا جسمانی ریمانڈ لیاجاسکتاہے، بس اڈے سے ویڈیوز بھی لینی ہیں۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ تو سومیہ عاصم کی بہتری کے لیے ہے، کوئی ثبوت دینا چاہتے ہیں تو سومیہ عاصم پولیس کو دے دیں، بس اڈے کی ویڈیو عدالت میں پیش کی گئی ہے جو ریکارڈ کا حصہ بناناہے۔

دلائل سننے کے بعد جج شائستہ کنڈی نے سوال کیا کہ تفتیش کب شروع کرنی ہے؟ آپ کی بات کو دیکھ کر لگ رہا ہےکہ کل ہی تمام تفتیش مکمل ہوچکی، اس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ کچھ مواد حاصل کرلیا ہے، ہم نے مزید تفتیش کرنی ہے۔

بعد ازاں جج شائستہ کنڈی نے سومیہ عاصم کو سامنے بلالیا۔

ملزمہ سومیہ عدالت میں روپڑیں

جج کے بلانے پر ملزمہ سومیہ عاصم نے روسٹرم پرآکر کہا کہ میں ہر طرح کی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے تیارہوں، مجھے رات کو شامل تفتیش کیاگیا، مجھے رات ساڑھے 11 بجے تک دماغی ٹارچر کیاگیا، میں3 بچوں کی ماں ہوں، مجھ سے اچھا سلوک نہیں کیا جارہا، مجھے گھر لے کر گئے ہیں، کیمرے لگے ہیں، فوٹیجز نکلوا لیں، مجھے وومن اسٹیشن رات 12 بجے لے کر گئے، میں ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہوں ۔

ملزمہ سومیہ عاصم نے جج سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ایسا ظلم نہ کیا جائے، میری بھی اولاد ہے، میڈیا پر باتیں بڑھا چڑھا کر بتائی جارہی ہی، مجھ سےغلطی ہوئی، جب وہ مٹی کھاتی تھی تو اسے بھیج دینا چاہیے تھا، میں نے تمام دستاویزات مہیا کیے ہیں،کچھ نہیں چھپاؤں گی۔

دوران سماعت سومیہ عاصم کمرہ عدالت میں رونے لگیں اور کہا کہ میرا جتنا میڈیا ٹرائل ہوا ہے مجھے خود کشی کرلینی چاہیے۔

جج نے سوال کیا کہ آپ لوگوں کی طرف سے جو پیسے دیے گئے کیا وہ گھر میں ملازمہ تھی، آپ کے گھر تو بچی کام کرتی تھی ناں؟ اس پر وکیل صفائی نے مؤقف اپنا یا کہ ہمارے اوپر الزام ہے کہ کمسن بچی ہماری ملازمہ ہے۔

جج نے سوال کیا کہ کیا بچی رضوانہ کی حالت اب ٹھیک ہے؟کیسی ہیں وہ؟ اس پر ملزمہ کی بہن نے عدالت کو بتایا کہ بہت بہتر حالت ہے، آئی سی یو سے نکال لیا گیاہے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سومیہ عاصم کو کمرہ عدالت میں اپنی فیملی سے ملاقات کی اجازت دی اور جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے تھوڑی دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور 22 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ویزافراڈ۔شہریوں کولوٹنے والے ایجنٹ خورشید کوFIA نےتلہ گنگ سے گرفتارکرلیا

FIAنےشہریوں کو لوٹنے والے فراڈیئے کو تلہ گنگ سے گرفتار کرلیا

Urdu News Report ارود نیوز روپورٹ 7 اگست 2023

چکوال : FIA کی چکوال/تلہ گنگ میں کارروائی،سادہ لوح نوجوانوں کو بیرونِ ملک پرکشش نوکریوں کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والا گرفتار،
ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سیل کے مطابق جعلی ویزہ ایجنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،
ایک خفیہ اطلاع پر بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والے خورشید احمد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،انسپکٹر وحید کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر ملزم خورشید احمد کو تلہ گنگ کے علاقہ سے گرفتار کیا،
ملزم خورشید احمد پر اپنے ساتھی ملزم ادریس احمد نعیم کے ساتھ ملکر 12 شہریوں سے 45 لاکھ 33 ہزار روپے ہتھیانے کا الزام ہے،
ملزمان نے متاثرین کو بیرونِ ملک ورک ویزہ پر ملازمت کا جھانسہ دیکر رقوم بٹوریں..
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی رانا شاہد حبیب کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی عائشہ گلالئی مسلم لیگ ق میں شامل

لاہور:

عائشہ گلالئی سمیت پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی نے جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ ق (پی ایم ایل-ق) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

گلالئی نے اس فیصلے کا اعلان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سرور، نور ولی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

پریس کے دوران، انہوں نے پارٹی کی قیادت اور وژن پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی لیکن انہوں نے ان کی پیشکش ٹھکرا دی۔

شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی رہنما نے ہمیشہ قومی سلامتی کو ترجیح دی اور ملک کی بہتری کے لیے کام کیا۔

گلالئی نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ ق کے سربراہ سے سیاست سیکھنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں ملیکہ بخاری کے پارٹی چھوڑنے کے بعد پی ٹی آئی سے اخراج جاری ہے۔

جب چوہدری شجاعت وزیراعظم تھے تو ان کا کوئی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ حقیقی جمہوریت مسلم لیگ (ق) میں موجود ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ق) غریبوں اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے کام کرے گی۔

گلالئی نے 2012 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں پی ٹی آئی کی مرکزی کمیٹی کی رکن نامزد کیا گیا تھا۔

وہ بالواسطہ طور پر 2013 کے عام انتخابات میں سابق فاٹا سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔

وہ قبائلی اضلاع سے پہلی خاتون ایم این اے ہونے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کی سب سے کم عمر رکن میں سے ایک تھیں۔

دریں اثناء سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بریار خاندان نے بھی شجاعت سے ملاقات کی۔ سابق ایم پی اے احسن بریار اور عنصر بریار نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پی #ٹی #آئی #کی #سابق #رکن #اسمبلی #عائشہ #گلالئی #مسلم #لیگ #میں #شامل #

Exit mobile version