صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کے عالمی ICT مقابلے میں پہلا انعام جیتنے والے بھاگ چند میگھوار کو نوجوانوں کے لیے ایک تحریک قرار دیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں، صدر نے کہا کہ تھرپارکر ضلع سے تعلق رکھنے والے بھاگ چند میگھواڑ ان کے خیال کی تصدیق کرتے ہیں کہ آئی سی ٹی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا تیز ترین، آسان اور مختصر ترین راستہ ہے۔
صدر علوی نے بھاگ چند کی محنت اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی نوجوان اگر موقع اور رہنمائی حاصل کریں تو کمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ملک میں آئی سی ٹی اور نوجوانوں کی فکری ترقی میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔