قوم دہشت گردی کے خلاف افواج کے ساتھ کھڑی ہے: صدر، وزیراعظم - اردو نیوز رپورٹ

قوم دہشت گردی کے خلاف افواج کے ساتھ کھڑی ہے: صدر، وزیراعظم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 صدر مملکت نے ایک بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ

میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور اس لعنت کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔

 وزیراعظم نے حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو سراہا۔

 وزیراعظم نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اجتماعی کارروائی اور ریاست کی پوری طاقت کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر کراچی کو نشانہ بنایا لیکن یہ بزدلانہ کارروائیاں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

  1.  انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
%d bloggers like this: