اسلام آباد روانگی سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘یہ آپ نے کیا بنایا ہوا ہے کہ جو نام لے وہ فوج کو بُرا بھلا کہہ رہا ہے؟’

گذشتہ روز آئی ایس پی آر نے چیئرمین تحریک انصاف کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ
‘فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام کے خلاف سیاسی مقاصد کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیزی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔’